ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل سرکاری اسپتال کی میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سویتا کامت کو ریاستی سطح پر بیسٹ ڈاکٹر کا ایوارڈ

بھٹکل سرکاری اسپتال کی میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سویتا کامت کو ریاستی سطح پر بیسٹ ڈاکٹر کا ایوارڈ

Mon, 03 Jul 2023 19:00:22    S.O. News Service

بھٹکل: 3؍جولائی   (ایس اؤ نیوز ) بھٹکل سرکاری اسپتال کی میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سویتا کامت کوبنگلورو کے ودھان سودھا بیانکویٹ ہال میں منعقدہ  پروگرام میں  ریاستی سطح کے سرکاری ایوارڈ سے نوازاگیا ہے۔

پروگرام میں ریاستی وزیر برائے صحت عامہ دنیش گنڈوراؤ نے بھٹکل کی سرکاری اسپتال کی میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سویتا کامت کو بیسٹ Anaesthesia ڈاکٹر کےطورپر ریاستی سطح کا اعزاز بخشتے ہوئے ان کی تہنیت کی۔ خیال رہے کہ پچھلے چند برسوں سے ڈاکٹر سویتا کامت بھٹکل سرکاری اسپتال کو کئی ساری سہولیات سے آراستہ کرتےہوئے مریضوں کو راحت فراہم کرنےکی کوشش  میں کامیاب رہی ہیں۔ پروگرام میں ریاست کے وزیر اعلیٰ سدرامیا سمیت کئی دیگر وزراء اور ماہرین بھی موجود تھے۔


Share: